ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ قرآن کریم میں 80 ہزار سے زیادہ الفاظ ہیں، لفظ سے مراد اسم ، فعل اور حرف ہے، جیسے قل ایک لفظ ہے، اعوذ دوسرا لفظ، ب تیسرا، رب چوتھا اور الناس پانچواں لفظ ہے۔ یہ وہ گنتی ہے جو قرآن کریم کے تمام الفاظ کو سوفٹ وئیر کے ذریعے الگ الگ کرکے سوفٹ وئیر ہی کے اعداد و شمار کے ذریعے سامنے لائی گئی ہے، میں ذاتی طور پر اس گنتی سے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ اس گنتی میں یک حرفی الفاظ کو مابعد لفظ کے ساتھ ملا کر گنا گیا ہے، مثلا بسم اللہ کے بسم، برب، واعلموا، فاعلموا، یاایھا، کالکوثر، لھم وغیرہ کو ایک ایک لفظ شمار کیا گیا ہے۔ لہٰذا اگر ب ف ل ک جیسے یک حرفی الفاظ کو الگ سے شمار کیا جائے تو الفاظِ قرآن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے شاید کئی لاکھ ہوجائے۔ بندہ الحمدللہ اس پر تفصیلی کام کر رہا ہے مگر اس کی تکمیل میں اگر زندگی رہی تو کئی سال لگیں گے۔ البتہ شائقینِ قرآن کریم کی آسانی کے لیے بندے نے قسط وار کئی ویڈیوز اب تک اپلوڈ کردی ہیں جن میں قرآن کریم کے ایسے الفاظ پیش کیے ہیں جو قرآن کریم میں کئی ہزار مرتبہ آئے ہیں ، جیسے ایک ویڈیو میں بندے نے 13 الفاظ پیش کیے ہیں جو