اشاعتیں

مضامین لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

تصویر
ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ  قرآن کریم میں 80 ہزار سے زیادہ الفاظ ہیں، لفظ سے مراد اسم ، فعل اور حرف ہے، جیسے قل ایک لفظ ہے، اعوذ دوسرا لفظ، ب تیسرا، رب چوتھا اور الناس پانچواں لفظ ہے۔ یہ وہ گنتی ہے جو قرآن کریم کے تمام الفاظ کو سوفٹ وئیر کے ذریعے الگ الگ کرکے سوفٹ وئیر ہی کے اعداد و شمار کے ذریعے سامنے لائی گئی ہے، میں ذاتی طور پر اس گنتی سے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ اس گنتی میں یک حرفی الفاظ کو مابعد لفظ کے ساتھ ملا کر گنا گیا ہے، مثلا بسم اللہ کے بسم، برب، واعلموا، فاعلموا، یاایھا، کالکوثر، لھم وغیرہ کو ایک ایک لفظ شمار کیا گیا ہے۔ لہٰذا اگر ب ف ل ک جیسے یک حرفی الفاظ کو الگ سے شمار کیا جائے تو الفاظِ قرآن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے شاید کئی لاکھ ہوجائے۔ بندہ الحمدللہ اس پر تفصیلی کام کر رہا ہے مگر اس کی تکمیل میں اگر زندگی رہی تو کئی سال لگیں گے۔ البتہ شائقینِ قرآن کریم کی آسانی کے لیے بندے نے قسط وار کئی ویڈیوز اب تک اپلوڈ کردی ہیں جن میں قرآن کریم کے ایسے الفاظ پیش کیے ہیں جو قرآن کریم میں کئی ہزار مرتبہ آئے ہیں ، جیسے ایک ویڈیو میں بندے نے 13 الفاظ پیش کیے ہی...

شاعری میں وزن و عروض کی اہمیت و افادیت:

 شاعری میں وزن و عروض کی اہمیت و افادیت آج ایک دوست کو فنیاتِ شاعری کورس کے دسویں سبق میں وزنِ شعری کی اہمیت و افادیت سمجھانے کی کوشش کی تو اچھی مثال اللہ تعالیٰ نے ذہن میں ڈالی، سوچا افادۂ عام کے لیے آپ سب کی خدمت میں بھی پیش کردوں۔ دیکھیں، نوآموز شعراء کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ جب سے وزن (فاعلن ، فعولن وغیرہ) سیکھنا شروع کیا ہے تب سے شاعری ہی کم ہوگئی ہے، بلکہ اب تو شعر کہنے کا دل ہی نہیں چاہتا۔ دراصل ہم یہاں یہ سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے کہ وزنِ شعری کیا ہے اور کیوں ضروری ہے اور کس قدر فائدے مند ہے؟ اس کی مثال بالکل ایسی ہے جیسے آپ کا معصوم سا ننھا بیٹا جسے آپ ابھی چلنا سکھارہے ہیں، آپ اپنے اس شہزادے کو سنبھالنے کے لیے کتنی محنت کرتے ہیں، کتنا خیال رکھتے ہیں، حتی کہ اس کی وجہ سے آپ کی اپنی بہت سی اہم مصروفیات بھی بسا اوقات آپ کو نظر انداز کرنی پڑجاتی ہیں، لیکن آپ گھبراتے نہیں ہیں، بلکہ یہ سوچ کر اپنے لاڈلے پر توجہ دے رہے ہوتے ہیں کہ یہ اول تو آپ ہی کی ذمہ داری ہے، دوسرا یہ محنت آپ کی وقتی ہے، چنانچہ کچھ عرصے بعد وہ وقت بھی آتا ہے کہ آپ کو اپنے لخت جگر پر زیادہ توجہ نہیں دینی پڑ...

قرآن کریم کے تیس پارے کہاں سے ثابت ہیں؟

تصویر
  قرآن کریم کے تیس پارے کہاں سے ثابت ہیں؟ قرآن کریم کے تیس حصے نہ کسی آیت سے ثابت ہیں نہ ہی کسی حدیث سے ، بلکہ یہ صدیوں پہلے غالبا صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور ہی میں کسی نے بچوں کو یاد کروانے میں آسانی کے لیے مصحف کے تیس برابر حصے کردیے ، مگر کس نے کیے؟ یہ آج تک پتا نہیں چلا۔ یہی وجہ ہے کہ ان پاروں کی تقسیم میں معنویت ملحوظ نہیں رکھی گئی ، ایک موضوع کے درمیان میں بھی بسا اوقات نیا پارہ شروع ہوجاتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پاروں کی تقسیم کرنے والے کے پیش نظر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ مبارک حدیث ہو کہ: صُمْ فِي كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةً، وَاقْرَإِ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ شَهْرٍ (صحیح البخاری ، کتاب فضائل القرآن ، باب فی کم یقرأ القرآن ، الرقم: 5052) یعنی ہر مہینے میں تین دن روزے رکھو اور مہینے میں ایک قرآن پڑھو۔ بہر حال وجہ جو بھی ہو ، اب صدیوں سے مسلمانوں میں یہ تیس پارے رائج ہیں: (1) الم (2) سیقول (3) تلك الرسل (4) لن تنالوا (5) والمحصنت (6) لایحب الله (7) واذا سمعوا (8) ولو اننا (9) قال الملأ (10) واعلموا (11) یعتذرون (12) وما من دابة (13) وما أبرئ (14) ربما (15) سب...

محمد اسامہ سَرسَری کا تفصیلی تعارف

 محمد اسامہ سَرسَری کا تفصیلی تعارف: میرا نام محمد اسامہ سَرسَری اور میرے والد محترم کا نام محمد رفیق ہے۔  میں پاکستان کے شہر کراچی کا رہائشی ہوں، 1985ء میں کراچی ہی میں پیدا ہوا تھا۔ گھر میں پچپن ہی سے اردو سیکھی اور بولی ہے۔ دس سال کی عمر میں الحمدللہ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل ہوئی۔ تیرہ سال کی عمر میں مدرسہ عربیہ رائیونڈ کی کراچی میں موجود شاخ بنام " مدرسہ امداد العلوم مسجد باب الاسلام " (جو کہ برنس روڈ پر واقع ہے) میں درسِ نظامی کا آغاز کیا تھا، متوسطہ کے تین سال میں اردو، فارسی، خوشخطی اور ریاضی سیکھی اور پھر درجۂ اولیٰ سے درجۂ سابعہ تک کے تمام علوم و فنون یہیں سیکھے ، بعد ازاں دورۂ حدیث شریف کے لیے رائیونڈ شہر میں واقع مشہور تبلیغی مرکز کے اندر مدرسہ عربیہ رائیونڈ میں ایک سال گزارا ، بعدہ ایک سال تبلیغی جماعت کے ساتھ ملک بھر کی مختلف مساجد میں شب و روز قیمتی بنانے کی خوش بختی بھی میسر آئی۔ پھر کراچی آکر رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوا اور ساتھ ہی تخصص فی الفقہ الاسلامی کے لیے ایک سال جامعہ طیبہ گرومندر کراچی میں مفتی ثاقب الدین صاحب کی فقاہت سے فیض ی...

کیا یوٹیوب کی آمدنی حرام ہے؟

  کیا یوٹیوب کی آمدنی حرام ہے؟ بات یہ ہے کہ یوٹیوب پر معتدل اہل علم کی جانب سے تعلیمی ، تدریسی ، دینی و ادبی چینلز بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ساری دنیا اب ہر چیز یوٹیوب پر سیکھ رہی ہے تو اگر درست لوگوں نے یہ چیزیں پیش نہیں کی ہوں گی تو نادرست لوگ متعلمین کے استاد بنتے جائیں گے جس سے دنیا میں جہل مرکب زیادہ پھیلے گا۔ تو جیسے وقت کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہل مدارس حیلۂ تملیک مسلسل کرتے چلے آئے ہیں، جیسے سیاست کے میدان میں کام کرنے والے نامحرم خواتین کے ہمراہ نشست و گفتگو کو گوارہ کرلیتے ہیں، جیسے بنات کے مدارس میں نامحرم تلمیذات کی آواز سن لیتے ہیں، جیسے تبلیغی جماعت والے دیگر مسالک والوں کے ساتھ اختلاط کرلیتے ہیں تو اس میدان میں کام کرنے والوں کو بھی پیش آمدہ قباحتوں کا حل نکالنا ہوگا نہ کہ میدان سے راہِ فرار اختیار کرنا۔ 🙂 دوسری ضرورت جوکہ پہلی سے نسبتاً کم ہے وہ معاش ہے، اللہ تعالی نے ہر انسان میں معاش کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے الگ صلاحیت رکھی ہے تو جیسے بازار میں اختلاطِ مرد و زن کی قباحت ہے ، پروڈیکٹس میں عریانی اور تصویری قباحتوں کا انبار ہے ویسے ہی یوٹیوب پر...

یوٹیوب چینل سے کتنی آمدنی کی جاسکتی ہے؟

  یوٹیوب چینل سے کتنی آمدنی کی جاسکتی ہے؟ زیادہ تر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ یوٹیوب چینل بنائیں گے اور اسے مونیٹائز کریں گے اور پھر گھر بیٹھے ہر مہینے پیسے آتے رہیں گے، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ بلکہ اگر آپ نے دل جمعی کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل کے موضوع کا حق ادا کرتے ہوئے روزانہ ویڈیوز اپلوڈ کرنی شروع کردی تو سبسکرائبرز کی تعداد کے مطابق اس کی آمدنی کچھ اس طرح آپ وصول کریں گے: (1) مونیٹائزیشن انکم (اس پر اب تک باقاعدہ کسی دار الافتاء سے جواز کا فتوی نہیں آیا ہے، اس لیے اس آمدنی سے اجتناب لازم ہے۔) یہ بہت کم ہوتی ہے، پھر اگر چینل اچھی طرح ترقی کرجائے تب جاکر اتنی ہوتی ہے کہ کسی ایک متوسط گھرانے کا خرچہ نکل سکے، سو یہ آمدنی قابل توجہ نہیں ہے، مگر سب کی توجہ اسی کی طرف ہے۔  (2) سبسکرائبرز اگر زیادہ ہیں تو آپ اپنی کسی بھی پروڈیکٹ یا کسی کورس کی تشہیر اپنے ہی پلیٹ فارم پر کرکے اپنے کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں، خود میں بھی الحمدللہ اصل کام واٹس ایپ کورسز کی صورت میں کر رہا ہوں اور یہی میرا سب سے بڑا اور اصل ذریعۂ معاش ہے، واٹس ایپ پر کورس کرنے کے لیے آنے والا مجمع میرے پاس میرے یوٹیوب چینل ہی س...

اردو کی 55 مستعمل بحور

 اردو کی 55 مستعمل بحور: (بحروں کے نام آسان کرنے کی ایک کوشش) (1) بحر ہزج سالم: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن (2) بحر ہزج غیر سالم 1: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن (3) بحر ہزج غیر سالم 2: مفاعلن مفاعلن مفاعلن مفاعلن (4) بحر ہزج غیر سالم 3: فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن (5) بحر ہزج غیر سالم 4: مفاعلن مفاعیلن مفاعلن مفاعیلن (6) بحر ہزج غیر سالم 5: مفعولُ مفاعیل مفاعیل مفاعیلن / مفعولُ مفاعیلن مفعولُ مفاعیلن  (7) بحر ہزج غیر سالم 6: مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن (8) بحر ہزج غیر سالم 7: مفاعیلن مفاعیلن فعولن (9) بحر ہزج غیر سالم 8: مفعول مفاعلن فعولن / مفعولن فاعلن فعولن  (10) بحر ہزج غیر سالم 9: فاعلن مفاعلن فاعلن مفاعلن  (11) بحر ہزج غیر سالم 10: مفاعیلن فعولن (12) بحر ہزج غیر سالم 11: مفاعیلن فعولن مفاعیلن فعولن (13) بحر رجز سالم: مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن (14) بحر رجز غیر سالم: مفتعلن مفتعلن مفتعلن مفتعلن / مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن / مفاعلن مفتعلن مفاعلن مفتعلن (15) بحر رمل غیر سالم 1: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (16) بحر رمل غیر سالم 2: فاعلاتن فعِلاتن فعِلات...

آیا اور کیا میں فرق

 آیا اور کیا میں فرق: (1) *آیا* فارسی کا اور *کیا* ہندی کا ہے۔ (2) *کیا* فقط استفہام کے لیے جبکہ *آیا* "استفہام" کے علاوہ "شاید" اور "بتاؤ" کے معنی بھی دیتا ہے۔ جیسے آپ کا کیا نام ہے؟ (3) *کیا* ایک چیز کے سوال کے لیے ہے جبکہ *آیا* کبھی ایک شے کے سوال کے لیے اور کبھی دو یا زیادہ میں سے ایک کی تعیین پوچھنے کے لیے آتا ہے۔ جیسے آیا آپ کا نام زید ہے یا عمر؟ طالبِ دعا: محمد اسامہ سَرسَری

تشبیہ، استعارہ، مجازِ مرسل، کنایہ اور علامت میں فرق

 تشبیہ، استعارہ، مجازِ مرسل، کنایہ اور علامت میں فرق: علمِ بیان کی رو سے یہ پانچوں الگ الگ ہیں۔ ان کا فرق سمجھنے کے لیے سب سے پہلے لفظ کے حقیقی معنی اور مجازی معنی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مثلا کسی نے کہا: "میں نے آٹا کھایا" اگر یہ جملہ کہنے والے نے آٹا ہی کھایا ہے تو اس جملے میں آٹا اپنے حقیقی معنی میں استعمال ہوا ہے اور اگر اس نے روٹی کھائی ہے تو اس جملے آٹا مجازی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ اب اگر کسی کو کسی کے مشابہ قرار دیا جائے اور لفظ اپنے حقیقی معنی میں ہی ہو تو یہ تشبیہ ہے جیسے "زید شیر کی طرح ہے" اس مثال میں زید اور شیر دونوں اپنے حقیقی معنی میں ہیں۔ اور اگر لفظ بول کر مجازی معنی مراد لیا جائے اور اس لفظ کے حقیقی اور مجازی معنی میں تشبیہ کا تعلق ہو تو یہ استعارہ ہے جیسے "میرے پاس شیر آیا" اس میں شیر سے مراد اگر زید ہو تو یہ استعارہ ہے کیونکہ زید اور شیر میں تشبیہ کا تعلق ہے۔ اور اگر لفظ بول کر مجازی معنی مراد لیا جائے اور اس لفظ کے حقیقی اور مجازی معنی میں تشبیہ کا تعلق نہ ہو تو یہ مجازِ مُرسَل ہے جیسے "میں نے زید کو پڑھا" اس میں زید سے مراد...

سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ

نام: عثمان              کنیت: ابوعبداللہ               لقب: ذوالنورین نسب: عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت: حضرت عثمان غنی رضي اللہ عنہ نبی علیہ السلام کے داماد تھے۔(۱) احوال و خصوصیات : v   حضرت ابوبکراورحضرت عمررضی اللہ عنہما  کے بعد مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ مقرر ہوئے۔(۱) v   چوتھے نمبر پر مسلمان ہوئے۔(۱) v   نبی علیہ السلام کی دو صاحبزادیوں سے یکے بعد دیگر ان کا نکاح ہوا۔(۱) v   حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے: o      ’’عثمان وہ شخص ہیں جن کو ملأِ اعلیٰ میں ذوالنورین کہہ کر پکارا جاتا ہے۔‘‘(۲) v   ان کی حیا کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: o      ’’میں کیوں حیا نہ کروں اس شخص سے، جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔‘‘(۳) v   عشرۂ مبشرہ میں سے تیسرے نمبر پر ہیں۔(۱) v   اللہ...

سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

نام: عمر کنیت: ابوحفص لقب: فاروقِ اعظم نسب: عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ریاح بن عبد اللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت: ۱۔حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ نبی علیہ السلام کے سسر بھی تھے۔(۱) ۲۔نبی علیہ السلام کی نواسی حضرت ام کلثوم بنت علی کے خاوند بھی تھے۔ (۲) احوال و خصوصیات : Ø    حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کے بعد مسلمانوں کے خلیفۂ ثانی بنے۔ Ø    ایک روایت کے مطابق چالیس مردوں اورگیارہ عورتوں کے بعد اسلام لائے۔دوسری روایت کے مطابق انتالیس مردوں اور دس عورتوں کے بعد اسلام لائے۔ Ø    ان کے اسلام لانے کی وجہ سے مسلمان مسجد میں نماز پڑھنے لگے۔ (۱) Ø    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا:  ’’اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔‘‘(۳) Ø    حضرت عمررضی اللہ عنہ کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے مانگا تھا۔(۱) Ø    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمررضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا:  ’’إن اﷲ جعل الحق علی لس...

سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

نام: عبداللہ کنیت: ابوبکر لقب: صدیق، عتیق نسب: عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرۃ بن کعب بن لؤی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی علیہ السلام کے سسر تھے۔ فضائل و خصوصیات: Ø    یہ وہ واحد صحابی ہیں جن کے والد، بیٹے اور پوتے سب صحابی بنے۔ Ø    مسلمانوں کے سب سے پہلے خلیفہ ہیں۔ Ø    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے یارِ غار ہونے کا شرف انھی کو حاصل ہے۔ Ø    یہ وہ صحابی ہیں جن کے لیے صحبتِ رسول نصِ قرآنی سے ثابت ہے۔ (إِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ) Ø    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے: ’’اگر میں تم میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابوبکر کو اپنا خلیل بناتا۔‘‘ Ø    عشرۂ مبشرہ میں سب سے پہلے انھی کا نام آتا ہے۔ Ø    حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ابوبکر وہ شخص تھے جن کا نام اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتے جبرئیل اور اپنے پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ’’صدیق‘‘ رکھا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں ہمار...