اشاعتیں

فروق لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آیا اور کیا میں فرق

 آیا اور کیا میں فرق: (1) *آیا* فارسی کا اور *کیا* ہندی کا ہے۔ (2) *کیا* فقط استفہام کے لیے جبکہ *آیا* "استفہام" کے علاوہ "شاید" اور "بتاؤ" کے معنی بھی دیتا ہے۔ جیسے آپ کا کیا نام ہے؟ (3) *کیا* ایک چیز کے سوال کے لیے ہے جبکہ *آیا* کبھی ایک شے کے سوال کے لیے اور کبھی دو یا زیادہ میں سے ایک کی تعیین پوچھنے کے لیے آتا ہے۔ جیسے آیا آپ کا نام زید ہے یا عمر؟ طالبِ دعا: محمد اسامہ سَرسَری

تشبیہ، استعارہ، مجازِ مرسل، کنایہ اور علامت میں فرق

 تشبیہ، استعارہ، مجازِ مرسل، کنایہ اور علامت میں فرق: علمِ بیان کی رو سے یہ پانچوں الگ الگ ہیں۔ ان کا فرق سمجھنے کے لیے سب سے پہلے لفظ کے حقیقی معنی اور مجازی معنی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مثلا کسی نے کہا: "میں نے آٹا کھایا" اگر یہ جملہ کہنے والے نے آٹا ہی کھایا ہے تو اس جملے میں آٹا اپنے حقیقی معنی میں استعمال ہوا ہے اور اگر اس نے روٹی کھائی ہے تو اس جملے آٹا مجازی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ اب اگر کسی کو کسی کے مشابہ قرار دیا جائے اور لفظ اپنے حقیقی معنی میں ہی ہو تو یہ تشبیہ ہے جیسے "زید شیر کی طرح ہے" اس مثال میں زید اور شیر دونوں اپنے حقیقی معنی میں ہیں۔ اور اگر لفظ بول کر مجازی معنی مراد لیا جائے اور اس لفظ کے حقیقی اور مجازی معنی میں تشبیہ کا تعلق ہو تو یہ استعارہ ہے جیسے "میرے پاس شیر آیا" اس میں شیر سے مراد اگر زید ہو تو یہ استعارہ ہے کیونکہ زید اور شیر میں تشبیہ کا تعلق ہے۔ اور اگر لفظ بول کر مجازی معنی مراد لیا جائے اور اس لفظ کے حقیقی اور مجازی معنی میں تشبیہ کا تعلق نہ ہو تو یہ مجازِ مُرسَل ہے جیسے "میں نے زید کو پڑھا" اس میں زید سے مراد...