محمد اسامہ سَرسَری کا تفصیلی تعارف

 محمد اسامہ سَرسَری کا تفصیلی تعارف:

میرا نام محمد اسامہ سَرسَری اور میرے والد محترم کا نام محمد رفیق ہے۔ 
میں پاکستان کے شہر کراچی کا رہائشی ہوں، 1985ء میں کراچی ہی میں پیدا ہوا تھا۔
گھر میں پچپن ہی سے اردو سیکھی اور بولی ہے۔
دس سال کی عمر میں الحمدللہ تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل ہوئی۔
تیرہ سال کی عمر میں مدرسہ عربیہ رائیونڈ کی کراچی میں موجود شاخ بنام "مدرسہ امداد العلوم مسجد باب الاسلام" (جو کہ برنس روڈ پر واقع ہے) میں درسِ نظامی کا آغاز کیا تھا، متوسطہ کے تین سال میں اردو، فارسی، خوشخطی اور ریاضی سیکھی اور پھر درجۂ اولیٰ سے درجۂ سابعہ تک کے تمام علوم و فنون یہیں سیکھے ، بعد ازاں دورۂ حدیث شریف کے لیے رائیونڈ شہر میں واقع مشہور تبلیغی مرکز کے اندر مدرسہ عربیہ رائیونڈ میں ایک سال گزارا ، بعدہ ایک سال تبلیغی جماعت کے ساتھ ملک بھر کی مختلف مساجد میں شب و روز قیمتی بنانے کی خوش بختی بھی میسر آئی۔
پھر کراچی آکر رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوا اور ساتھ ہی تخصص فی الفقہ الاسلامی کے لیے ایک سال جامعہ طیبہ گرومندر کراچی میں مفتی ثاقب الدین صاحب کی فقاہت سے فیض یابی کی سعادت حاصل کی۔
تدریس کا آغاز مدرسہ بیت العلم گلشن اقبال سے مفتی محمد حنیف عبد المجید صاحب کی سرپرستی میں کیا ، یہاں پانچ سال تدریس ، تصنیف اور ماہ نامہ ذوق و شوق کی نائب مدیری کے فرائض سرانجام دینے کے بعد آن لائن دنیا کا رخ کرلیا۔
تب سے اب تک الحمدللہ آن لائن سیکھنے سکھانے کے متعدد سلسلوں سے وابستگی اختیار کیے رکھی ہے ، پہلے اردو محفل فورم پر محترم اعجاز عبید صاحب ، محترم محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم مزمل شیخ بسمل صاحب سے اردو شعر و ادب کے رموز سیکھنے اور پھر وہیں ان حضرات کی نگرانی میں دوسروں کو سکھانے کی تربیت حاصل کی۔
اس کے بعد فیس بک کی دنیا کا رخ کیا، یہاں کئی سال تک گروپ "شاعری سیکھیں اور سکھائیں" میں مبتدیوں کی خدمت کی، پھر دو سال مشہور زمانہ سلسلہ "اوجِ ادب" کی خدامی کا شرف حاصل کیا، بعدہٗ مکتب علومِ شریعت کی بنیاد رکھنے کی سعادت نصیب ہوئی جس کا ذیلی ادارہ شمس المکاتب کے نام سے ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

محمد اسامہ سَرسَری کی تصانیف:

1. گلدستۂ قرآن کریم 
2. گلدستۂ بلاغت
3. گلدستۂ قصائد
4. اسلامی اخلاق سیریز (متعدد کتب)
5. صحابیات سیریز (متعدد کتب)
6. آؤ شاعری سیکھیں
7. آؤ تحریر سیکھیں
8. آؤ زبان و بیان سیکھیں
9. آؤ عروض سیکھیں
10. آؤ قافیہ سیکھیں
11. آؤ فارسی سیکھیں
12. صلاحیت سیریز (قرآن فہمی نمبر)
13. صلاحیت سیریز (حمد و نعت نمبر)
14. یوٹیوب چینل کورس
15. یوٹیوب ارننگ کے 8 فارمولے
16. یوٹیوب چینل کارآمد تجاویز 
17. یوٹیوب چینل گائیڈ
18. اسمارٹ ارننگ کورس
19. آسان قرآنی عربی کورس
20. آسان وزن شعری کورس
21. سہ ورقہ
22. اردو شعراء
23. اعراب کورس
24. جنگل کہانی
25. دھت تیرے کی (مزاحیہ کہانیاں)
26. ترانہ لکھنے کے اصول
27. حرف روی
28. علمِ میراث منظوم
29. آسان علمِ دین کورس
30. گلدستۂ اعتکاف
31. گلدستۂ قربانی
32. گلدستۂ رمضان
33. چالیس تربیتی کھیل
34. اسمائے محمد منظوم
35. میرا درس نظامی منظوم
36. روزی کی برکت کارڈ
37. تربیتی ڈائری
38. سالانہ امتحان کی تیاری
39. منظوم شجرۂ نقشبندی 
40. نظام الاوقات ڈائری
41. عربی ذخیرۂ الفاظ
42. نحوی نقشے
40. سرسری ملاقات
 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

محمد اسامہ سرسری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس:

(1) محمد اسامہ سرسری کا واٹس ایپ چینل
(2) محمد اسامہ سرسری کا یوٹیوب چینل
(3) محمد اسامہ سرسری کا اردو بلاگ
(4) محمد اسامہ سرسری کا انگریزی بلاگ
(5) محمد اسامہ سرسری کا ٹوئٹر صفحہ
(6) محمد اسامہ سرسری کا فیس بک صفحہ
(7) محمد اسامہ سرسری کی پلے اسٹور ایپس

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

محمد اسامہ سرسری کے واٹس ایپ گروپس:

1️⃣ بزم سرسری:

(میری شعری ، نثری اور تدریسی کاوشیں دیکھتے رہنے کے لیے یہ گروپ جوائن کریں۔)

2️⃣ ادبی سوال جواب:

(ادبی سوال کا جواب معلوم کرنے کے لیے یہ گروپ جوائن کرلیں۔)

3️⃣ اصلاحِ سخن:

( اس گروپ میں آپ اپنا ایک شعر برائے اصلاح پیش کرسکتے ہیں، میں اپنی سہولت کے مطابق اصلاح کرتا ہوں۔)

4️⃣ صرف لطیفے اور پہیلیاں:

(دماغ کو راحت پہنچانے اور تفریح طبع کے لیے یہ گروپ بنایا گیا ہے۔)

5️⃣ عربی تکلم للرجال:

(اس گروپ میں آپ عربی بول چال کی مشق کرسکتے ہیں۔)
خواتین کا گروپ الگ ہے۔

6️⃣ صرفی نحوی:

(اس گروپ میں عربی صرف و نحو کی دلچسپ بحث جاری رہتی ہے۔)
نوٹ: کسی بھی گروپ کو جوائن کرکے اس کا ڈسکرپشن ضرور پڑھ لیجیے گا۔
 
دعا ہے کہ یہ سلسلۂ تعلیم و تعلم جاری و ساری رہے اور شرف قبولیت پاکر میرے اور میرے تمام متعلقین کے لیے سعادتِ دارین کا ذریعہ بنے۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری 

نادیدہ نہیں ، پھر بھی مجھ سے سبھی خائف ہیں
یہ میرا تعارف ہے ، یہ میرے کوائف ہیں

ہوں تلخ زباں لیکن شفاف ہے دل میرا
جو ملتے رہے مجھ سے ، اس بات سے واقف ہیں

دل میرا وہ مکتب ہے، جس کے سبھی طاقوں میں
الفت کے صحائف ہیں، وحدت کے مصاحف ہیں

تحقیق ہے یہ میری، محبوب و محب دونوں
قاموسِ محبت میں باہم مترادف ہیں

کرتے ہیں جو رد مجھ پر، دیتے ہیں جواب ان کو
جو میرے موافق ہیں یا ان کے مخالف ہیں

لوگوں کی دعا لینا بندے کا وظیفہ ہے
اخلاص ، دعا ، خدمت احقر کے وظائف ہیں

یوں تبصرہ محشر میں ہو ہم پہ اسامہ! کاش
اسلام کے شاعر ہیں ، نعتوں کے مصنف ہیں

محمد اسامہ سَرسَری

تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

اے پیاری ماں!