ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

 قرآن کریم میں 80 ہزار سے زیادہ الفاظ ہیں، لفظ سے مراد اسم ، فعل اور حرف ہے، جیسے قل ایک لفظ ہے، اعوذ دوسرا لفظ، ب تیسرا، رب چوتھا اور الناس پانچواں لفظ ہے۔
یہ وہ گنتی ہے جو قرآن کریم کے تمام الفاظ کو سوفٹ وئیر کے ذریعے الگ الگ کرکے سوفٹ وئیر ہی کے اعداد و شمار کے ذریعے سامنے لائی گئی ہے، میں ذاتی طور پر اس گنتی سے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ اس گنتی میں یک حرفی الفاظ کو مابعد لفظ کے ساتھ ملا کر گنا گیا ہے، مثلا بسم اللہ کے بسم، برب، واعلموا، فاعلموا، یاایھا، کالکوثر، لھم وغیرہ کو ایک ایک لفظ شمار کیا گیا ہے۔
لہٰذا اگر ب ف ل ک جیسے یک حرفی الفاظ کو الگ سے شمار کیا جائے تو الفاظِ قرآن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے شاید کئی لاکھ ہوجائے۔
بندہ الحمدللہ اس پر تفصیلی کام کر رہا ہے مگر اس کی تکمیل میں اگر زندگی رہی تو کئی سال لگیں گے۔
البتہ شائقینِ قرآن کریم کی آسانی کے لیے بندے نے قسط وار کئی ویڈیوز اب تک اپلوڈ کردی ہیں جن میں قرآن کریم کے ایسے الفاظ پیش کیے ہیں جو قرآن کریم میں کئی ہزار مرتبہ آئے ہیں ، جیسے ایک ویڈیو میں بندے نے 13 الفاظ پیش کیے ہیں جو پورے قرآن کریم 13 ہزار سے زائد بار مذکور ہیں، مقصد یہی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کو سمجھنے لگ جائیں۔ الحمدللہ یہ سب قسطیں بندے کے یوٹیوب چینل پر موجود ہیں اور بے حد پسند کی گئی ہیں۔
اللہ بھلا کر محترم محمد عمر خان صاحب کا جنھوں نے اپنی تالیف معجم الفاظ القرآن میں اسی سلسلے کا بے حد مفید اور جامع کام کیا ہے۔
انھوں نے ہر رکوع کے فقط وہ الفاظ لکھیں ہیں جو قرآن کریم میں پہلی بار اسی رکوع میں آئے ہیں، یوں انھوں نے پورے قرآن کریم کے تمام نئے الفاظ کو ان کی تعداد ، ترجمہ اور صرفی نحوی مختصر تشریح کے ساتھ تقریبا ساڑھے تین سو صفحات میں پیش کردیا ہے۔
اگر کوئی بندہ ہمت کرکے روزانہ ایک صفحہ بھی یاد کرلے گا یا ذہن نشین کرلے گا تو ان شاء اللہ ایک سال بعد اسے پورے قرآن کریم کے تمام الفاظ کا ترجمہ آچکا ہوگا۔
کتاب ڈاؤنلوڈ کریں 
کتنی خوش قسمتی ہے اس مسلمان کی جو قرآن کریم کو پڑھے اور اسے سمجھ بھی رہا ہو، نماز میں قرأن کریم پڑھتے ہوئے اسے معلوم ہوکہ اللہ تعالی اس وقت مجھ سے کیا فرمارہے ہیں۔
اللہ رب العزت ہم سب کو اپنی مقدس کتاب کی تلاوت، ترجمہ، مستند تفسیر، عمل اور تبلیغ ہر ایک حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری 


تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

اے پیاری ماں!