ریاضتِ شعری کورس

 ریاضتِ شعری کورس

[دورانیہ: دو ہفتے]

اگر آپ اللہ کی عطا سے شاعری کرنے لگے ہیں تو اپنی اس نعمت کی دو طرح سے قدر کریں:
1. کبھی منفی کام کے لیے شعر نہ کہیں۔
2. شعر گوئی کے تمام لوازمات کا بھرپور خیال رکھیں اور شعر گوئی کے میدان میں خوب سے خوب تر کی طرف سفر جاری رکھیں۔
اس دوسرے کام کے لیے ضروری یے کہ شعر کہہ چکنے کے بعد آپ خود اسے پرکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔
اس صلاحیت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے بندے نے *"ریاضتِ شعری کورس"* کے نام سے 15 اسباق کا کورس مرتب کیا ہے جو حسب ذیل ہیں:

ریاضتِ شعری کورس کے اسباق:

  • سبق نمبر1: ریاضت کیا ہوتی ہے؟
  • سبق نمبر2: لغت بینی
  • سبق نمبر3: زبان و بیان
  • سبق نمبر4: وزنِ شعری
  • سبق نمبر5: قافیہ
  • سبق نمبر6: ردیف
  • سبق نمبر7: تلازمہ کاری
  • سبق نمبر8: روانی
  • سبق نمبر9: شعر کو متاثر کن بنانے والی چیزیں ، پہلا حصہ
  • سبق نمبر10: شعر کو متاثر کن بنانے والی چیزیں ، دوسرا حصہ
  • سبق نمبر11: شعر کو متاثر کن بنانے والی چیزیں ، تیسرا حصہ
  • سبق نمبر12: شعر کو متاثر کن بنانے والی چیزیں ، تیسرا حصہ (محاکات)
  • سبق نمبر13: عیوبِ سخن

طریقۂ کار:

طریقہ یہ ہوگا کہ واٹس ایپ گروپ میں سبق پیش کیا جائے گا اور ہر سبق کے تحت ریاضت کے لیے کچھ کام دیے جائیں گے۔
چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت کام کرکے پیش کرسکتے ہیں۔ پھر ہر ایک کا کام تفصیل سے چیک کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔


تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

اے پیاری ماں!