آیا اور کیا میں فرق
آیا اور کیا میں فرق:
(1) *آیا* فارسی کا اور *کیا* ہندی کا ہے۔
(2) *کیا* فقط استفہام کے لیے جبکہ *آیا* "استفہام" کے علاوہ "شاید" اور "بتاؤ" کے معنی بھی دیتا ہے۔ جیسے آپ کا کیا نام ہے؟
(3) *کیا* ایک چیز کے سوال کے لیے ہے جبکہ *آیا* کبھی ایک شے کے سوال کے لیے اور کبھی دو یا زیادہ میں سے ایک کی تعیین پوچھنے کے لیے آتا ہے۔ جیسے آیا آپ کا نام زید ہے یا عمر؟
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنی رائے سے نوازیے۔