صوتی قوافی / صوتی قافیے
صوتی قوافی / صوتی قافیے:
جن قوافی میں آخری حرف الگ الگ ہو مگر ایک جیسی آواز والے ہوں انھیں صوتی قوافی کہتے ہیں۔
جیسے:
• بات، ساتھ
• سوات، صراط
• خبیث، رئیس، قمیص
• لذیذ، عزیز، مریض
• فیض ، فیز ، غیظ
• رمق، چمک
• شروح، فروع
• شارح، مشابہ
اسی طرح واو مجہول و واو لین (جیسے چور اور جور) کو یا یائے مجہول و یائے لین (جیسے سیب اور عیب) کو جمع کرنا بھی صوتی قوافی کے زمرے میں آتا ہے۔
صوتی قوافی کا استعمال غزل ، قطعہ ، رباعی جیسی سنجیدہ اور پروقار اصناف میں درست نہیں ، البتہ آزاد نظم ، تک بندی ، سجع گوئی ، مزاحیہ شاعری وغیرہ میں ایسے قوافی لاسکتے ہیں۔
البتہ روی کے باب میں چونکہ ہاء اور الف ایک شمار ہوتے ہیں اس لیے "سارا" اور "سادہ" جیسے قافیے اصل قوافی شمار ہوتے ہیں نہ کہ صوتی۔
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنی رائے سے نوازیے۔