یوٹیوب چینل کیوں اور کیسے بنائیں؟

 یوٹیوب چینل کورس: (پہلا سبق)

(چینل کیوں اور کیسے بنائیں؟)

=============
اگر آپ کے پاس کوئی بھی ایک فن یا ہنر ایسا ہے جس پر آپ چھوٹی چھوٹی ویڈیوز بناسکتے ہیں تو آپ کو اپنا یوٹیوب چینل ضرور بنانا چاہیے ، کیونکہ اس کے بے شمار فائدے ہیں:
(1) آپ کا کام مستقل طور پر محفوظ ہوتا رہے گا۔
(2) آپ کے ہنر اور تجربے کی آپ کے پاس دلیل موجود ہوگی جو آپ کسی بھی ادارے کو دکھا سکتے ہیں۔
(3) آپ نے جو سیکھا ہے وہ دوسروں کو سکھانے کا فریضہ ادا ہونا شروع ہوجائے گا اور آپ سو بھی رہے ہوں گے تو لوگ آپ سے سیکھ رہے ہوں گے۔
(4) چینل اگر چل پڑا اور ناظرین کی بڑی تعداد آپ کو میسر آگئی تو آپ آن لائن تجارت یا تدریس کے لیے اپنے ہی پلیٹ فارم پر اپنے کورس یا پروڈیکٹ کی تشہیر کرسکتے ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
*چینل بنانے کا طریقہ:*
یوٹیوب پر چینل بنانا جس قدر آسان ہے اسے جاری رکھنا اور مستقل چلانا اتنا ہی مشکل اور محنت طلب کام ہے ، جو آپ کی جی میل آئی ڈی ہے وہی آپ کا یوٹیوب چینل ہے ، یعنی اگر آپ کو یوٹیوب چینل بنانا تو آپ کو صرف ایک عدد اپنی جی میل آئی ڈی بنانی ہے، لیں جی چینل تیار ہے۔
مزید آسانی کے لیے آپ یہاں  کلک کریں اور فارم پر کرکے اپنا جی میل اکاؤنٹ بنالیں۔
چینل تیار ہوگیا۔
اب یہاں پر کلک کریں۔
آپ یوٹیوب کے پیج پر آگئے ہیں، یہاں آپ کو اوپر کہیں SIGN IN کا بٹن نظر آرہا ہوگا ، اس پر کلک کریں اور اپنے جی میل اکاؤنٹ کا ای میل ایڈریس اور پاسورڈ درج کر دیں تو اب آپ یوٹیوب پر لاگ ان ہوچکے ہیں۔
 اب اوپر دائیں جانب آپ کو اپنا جی میل کا لوگو نظر آرہا ہوگا ، اس پر کلک کریں اور Your channel پر کلک کردیں ، آپ کے سامنے آپ کے چینل کا صفحہ نمودار ہوجائے گا۔
اب آپ یہاں پر اپنی نئی ویڈیوز اپلوڈ کرسکتے ہیں اور ان ویڈیوز کی مناسب سی سیٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
احتیاطی تدابیر:
کسی بھی کام کو شروع کرنے کے بعد اسے کچھ دنیاوی خطرات لاحق ہوتے ہیں اور کچھ اخروی چیزیں درپیش ہوتی ہیں ، ایک اچھا مسلمان اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کو بھی ہمیشہ ملحوظ رکھتا ہے ، سو یہاں بھی آپ کو دنیاوی اور اخروی مسائل کو سامنے رکھ کر ایک ایک قدم پھونک پھونک کر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ تحقیق کیجیے ، صرف سنی سنائی پر عمل نہ کیجیے ، بلکہ اپنی تحقیق کا دائرہ وسیع کیجیے ، خوب غور کیجیے اور اللہ سے ہدایت اور خیر کی دعا مانگتے ہوئے کام کو زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانے کی کوشش کیجیے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
کام
(1) آپ کس علم ، فن یا ہنر وغیرہ کو اچھی طرح سکھا سکتے ہیں یا سیکھتے سیکھتے سکھا سکتے ہیں؟ اس پر چند سطریں لکھیے۔
(2) یوٹیوب چینل بنائیے ، پہلی ویڈیو بنائیے اور اس کا لنک دیجیے۔ 

تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

اے پیاری ماں!