آن لائن کمائی کے 3 آسان طریقے

آن لائن کمائی کے 3 آسان طریقے

بہت سے دوست آئے دن پوچھتے ہیں کہ ہمیں آن لائن طریقوں سے کمانا سکھائیں ، ان سب کی تفصیلی رہنمائی کے لیے اپنی 15 سالہ آن لائن محنت کا نچوڑ اس تحریر میں پیش کر رہا ہوں ، آپ اگر واقعۃً آن لائن کمانے میں سنجیدہ ہیں تو یہ تحریر اول تا آخر بغور پڑھیں ، دورانِ مطالعہ کسی لنک پر کلک نہ کریں بلکہ پوری تحریر اچھی طرح سمجھ جانے کے بعد پھر اپنے لیے کسی لائن کا انتخاب کریں اور پھر اس کے متعلقہ لنکس پر کلک کریں۔

سب سے پہلے تو یہ ذہن میں رکھیں کہ جو کرنا ہے آپ کو خود کرنا ہے ، اپنے پیسے کسی اور کو دے کر گھر بیٹھے منافع کمانے کے زیادہ تر طریقے دھوکہ دہی سے شروع ہوتے ہیں یا پھر پیسہ ڈوب جانے پر منتہی ہوتے ہیں۔

آن لائن کمانے کی تین آسان صورتیں ہیں:

1️⃣ پروڈکٹ فروخت کرکے:

آپ کوئی ایسی چیز بسہولت پرچیز کرکے اسٹور کرسکتے ہیں جس کی آن لائن ڈیمانڈ ہو ، پھر سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے اسے فروخت کریں۔
اپنی پروڈکٹ کی اچھی سی تصاویر لیں اور فیس بک ، واٹس ایپ اور دیگر سوشل ویب سائٹس پر پوسٹ کردیں۔ اپنے قریبی لوگوں کو چیز کم قیمت پر دیں ، قسطوں پر دیں اور پسند نہ آنے کی صورت میں واپسی کی سہولت بھی دیں تو بظاہر کچھ نقصان ہوگا مگر اس سے آپ کا کام بڑے پیمانے پر ممکن ہوپائے گا۔

2️⃣ آن لائن ٹیچنگ کرکے:
آپ کے پاس رقم نہیں ہے بلکہ کوئی فن یا ہنر ہے جسے سکھا کر آپ پیسے کما سکتے ہیں۔
اور اگر کوئی ہنر نہیں تو پہلے ادارہ شمس المکاتب سے کوئی بھی فن یا ہنر سیکھ لیں ، اس کے لیے آپ یہ آن لائن فارم پُر کرلیں۔ 👇


3️⃣ اسمارٹ ارننگ کرکے:

یعنی ایسی محنت کرلیں کہ پھر آپ سو بھی رہے ہوں تو آپ کی آمدنی نہ رکے۔
میری یہ ایپ انسٹال کرلیں۔
اس میں اسمارٹ ارننگ کے متعدد طریقوں اور یوٹیوب چینل گائیڈ کے ساتھ ساتھ موبائل سے ایپ بنانے سے لےکر پلے اسٹور پر اپلوڈ کرنے اور مارکیٹنگ کرنے تک مکمل رہنمائی کی گئی ہے۔

مگر ان تینوں صورتوں میں رکاوٹ یہ سامنے آتی ہے کہ آپ چیز یا ہنر لے کر کسٹمر یا اسٹوڈنٹ کے انتظار میں تکلیف دہ بوریت سے گزر رہے ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ساری محنت کرلینے کے بعد آپ ایک بنیادی غلطی یہ کرتے ہیں کہ درست طریقے سے مارکیٹنگ نہیں کرتے ، کوئی بھی کام متعلقہ ضروری تشہیر کے بغیر ممکن ہی نہیں ، اس لیے آپ اپنی فیلڈ سے مایوس ہوکر بیٹھ جاتے ہیں۔

مارکیٹنگ کا آسان طریقہ

یا تو فیس بک پیج بنائیں اور اس پر بوسٹنگ کرکے مارکیٹنگ شروع کردیں اور اسے یوٹیوب سے سیکھ لیں یا پھر کسی ایسی ایجنسی سے رابطہ کرلیں جو آپ کے پیج کی مارکٹنگ کردے۔ اس کے لیے آپ کو یومیہ کم سے کم 500 روپے خرچ کرنے ہوں گے ، لیکن نتیجہ ان شاءاللہ اچھا ہی نکلے گا۔
اس کام کے لیے آپ ایک فیس بک ماہر سے اس واٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں میرے پاس مختلف آن لائن ٹیوشن آتے رہتے ہیں جو میں ایک واٹس ایپ گروپ میں بھیجتا ہوں ، اگر آپ کسی بھی فن یا ہنر کو سکھانے کی استعداد و تجربہ رکھتے ہیں تو یہ واٹس ایپ گروپ بھی جوائن کرلیں۔

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری

تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

اے پیاری ماں!