آسان علمِ دین کورس ، سبق نمبر: 2
آسان علمِ دین کورس ، سبق نمبر: 2
(شکر)
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ ایک بہت ہی مفید اور بابرکت سلسلہ شروع ہوا ہے ، اس پر ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے ، اسی مناسبت سے اس سبق میں ہم "شکر" سے متعلق آیت ، حدیث ، دعا اور فقہی مسئلہ سیکھیں گے ، ان شاء اللہ۔
*آیتِ کریمہ:*
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۞ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞ مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ۞
ترجمہ:
تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۞ جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے ۞ جو روز جزاء کا مالک ہے ۞
(سورۂ فاتحہ، آیت نمبر 2 - 4)
*حدیثِ مبارک:*
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
عَجَبًا لِأَمْرِ الْمُؤْمِنِ ، إِنَّ أَمْرَهُ كُلَّهُ خَيْرٌ ، وَلَيْسَ ذَاكَ لِأَحَدٍ إِلَّا لِلْمُؤْمِنِ ، إِنْ أَصَابَتْهُ سَرَّاءُ شَكَرَ ، فَكَانَ خَيْرًا لَهُ ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ ، صَبَرَ فَكَانَ خَيْرًا لَهُ."
ترجمہ:
"بندہ مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ خیر ہی خیر ہے، اگر اسے خوشی پہنچے تو وہ اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہے اور یہ اس کے لیے خیر ہی خیر ہے، اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو یہ اس پر صبر کرتا ہے اور یہ صبر بھی اس کے لیے خیر ہی خیر ہے۔
(صحیح مسلم، زہد کا بیان، باب مومن کا ہر معاملہ خیر ہے، حدیث نمبر 2999)
*مسنون دعا:*
اَللّٰهُمَّ مَا اَصْبَحَ بِی مِنْ نِعْمَةٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ، فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ.
(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، باب صبح کی دعائیں، حدیث نمبر 41)
فضیلت:
جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھ لی اس نے پورے دن کا شکر ادا کرلیا۔
*فقہی مسئلہ:*
سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے، مگر افضل اور کامل شکر یہ ہے کہ دو رکعت شکر کی نیت سے پڑھی جائے، اسے صلاۃ الشکر کہتے ہیں۔
(فتاوی ہندیہ، کتاب الصلاۃ، تیرھواں باب، مسائلِ سجدۂ شکر، جلد 1، صفحہ 136)
طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنی رائے سے نوازیے۔