آسان علمِ دین کورس ، سبق نمبر: 1

آسان علمِ دین کورس ، سبق نمبر: 1

(بسم اللہ)


ہم اپنے اس بابرکت عمل کا آغاز "بسم اللہ" ہی سے کرتے ہیں۔

*آیتِ کریمہ:*
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہے۔
(سورۂ فاتحہ، آیت نمبر 1)

*حدیثِ مبارک:*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ علیہ کو نصیحت فرمائی:
"يَا غُلَامُ، ‏‏‏‏‏‏سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ."
ترجمہ:
"اے لڑکے! بسم اللہ پڑھ لیا کرو، داہنے ہاتھ سے کھایا کرو اور برتن میں وہاں سے کھایا کرو جو جگہ تم سے نزدیک ہو۔"
(صحیح بخاری، کتاب: کھانے کا بیان، باب: کھانے پر بسم اللہ پڑھنے اور دائیں ہاتھ سے کھانے کا بیان، حدیث نمبر 5376)

*مسنون دعا:*
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ.
فضیلت:
جو شخص صبح اور شام کو تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا اسے کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچا سکے گی۔
(جامع ترمذی، دعاؤں کا بیان، صبح و شام کی دعاؤں کی باب، حدیث نمبر 3388)

*فقہی مسئلہ:*
ہر اہم کام سے پہلے بسم اللہ یا بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا باعثِ اجر و ثواب ہے۔
(الموسوعۃ الفقہیۃ، حرف ب، بسملۃ، جلد 8 ، صفحہ 92)

طالبِ دعا:
محمد اسامہ سَرسَری


تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

محمد اسامہ سَرسَری کا تفصیلی تعارف

اردو کی 55 مستعمل بحور

اے پیاری ماں!

اردو ادبی رسالے