نکاح کے فضائل:


نکاح کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ارشادات کا مفہوم:
٭ نکاح میری سنت ہے، جو میری سنت پر عمل نہیں کرتا وہ مجھ میں سے نہیں۔(1)
٭ اے جوانو! تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ نکاح کرلے، کیونکہ اس سے اسے اپنی آنکھوں اور شرمگاہ کی حفاظت کرنا آسان ہوجائے گا۔(2)
٭ ایسی عورت سے نکاح کرو جو خوب محبت کرے اور بہت سے بچوں کی ماں بنے، کیونکہ میں قیامت کے دن تمھاری کثرت کی وجہ سے دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔(3)
٭ محبت کرنے والوں کے لیے نکاح سے بہتر کوئی راستہ نہیں۔(4)
٭ بہترین نکاح وہ ہے جو آسان ترین ہو۔ (یعنی جس میں مشقت بالکل نہ ہو۔)(5)
نکاح کے مستحبات:
٭ شوال کے مہینے میں کرنا۔٭مسجد میں کرنا۔ ٭جمعے کے دن کرنا۔ ٭دلہن کی جانب سے وکیل کا ہونا۔٭ نکاح سے پہلے دلہن کو ایک نظر دیکھ لینا۔ ٭عقدِ نکاح کے وقت مہر کی صراحت کرنا۔ ٭اگر دولہے کے پاس مہر وغیرہ کے لیے رقم کا فوری بندوبست نہ ہو تو کسی سے قرض لے لینا۔ ٭خطبۂ نکاح پڑھنا۔ ٭اعلانِ نکاح کرنا۔ ٭دعوتِ ولیمہ کرنا۔ ٭دولہا اور دلہن کو دعا دینا۔ (6)

حواشی:
(1) ابن ماجہ ، کتاب النکاح ، باب ما جاء فی فضل النکاح ، الرقم:۱۸۴۶۔
(2) صحیح البخاری، کتاب النکاح ، باب من لم یستطع الباء ۃ ، الرقم:۵۰۶۶۔
(3) ابوداود ، کتاب النکاح ، باب من تزوج الولود ، الرقم:۲۰۵۰۔
(4) ابن ماجہ ، کتاب النکاح ، باب ما جاء فی فضل النکاح ، الرقم:۱۹۲۰۔
(5) ابوداود ، کتاب النکاح ، باب فی من تزوج ولم یسم صداقا حتی مات، الرقم:۲۱۱۹۔
(6) الموسوعۃ الفقھیۃ ، مصطلح نکاح۔

تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

اے پیاری ماں!