درود شریف پڑھنے کے فضائل:


درود شریف کے بارے میں سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ارشادات کا مفہوم:
٭جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت نازل فرمائیں گے۔ (1)
٭سب سے زیادہ درود پڑھنے والا روزِ قیامت میرے سب سے زیادہ قریب ہوگا۔ (2)
٭اللہ تعالیٰ کے فرشتے زمین میں چکر لگاتے ہیں، جو مجھ پر درود بھیجتا ہے، اس کا درود مجھ تک پہنچاتے ہیں۔ (3)
٭ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کے سامنے میرا تذکرہ ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (4)
٭مجھ پر درود بھیجا کرو، یہ تمھارے لیے پاکیزگی ہے۔ (5)
٭جمعے کے دن مجھ پر درود کثرت سے بھیجا کرو۔ (6)
٭اللہ تعالیٰ نے میری قبر پر ایک فرشتہ مقرر کر رکھا ہے جسے ساری مخلوق کی باتیں سننے کی طاقت عطا فرمارکھی ہے،وہ قیامت تک ہر درود پڑھنے والے کے بارے میں مجھے بتاتا رہے گا کہ فلاں کے بیٹے فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔(7)
٭جو شخص میری قبر کے پاس درود پڑھتا ہے اسے میں خود سنتا ہوں اور جو دور سے درود بھیجتا ہے اسے مجھ تک(فرشتے کے ذریعے) پہنچادیا جاتا ہے۔ (8)
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ہر دعا آسمان اور زمین کے درمیان معلق رہتی ہے، اوپر نہیں جاتی جب تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیج دو۔ (9)

حواشی:
(1)صحیح مسلم ، کتاب الصلاۃ ، باب استحباب القول مثل قول المؤذن ، الرقم:۸۷۵۔
(2)جامع الترمذی، أبواب الوتر، فضل الصلاۃ علی النبی، الرقم:۴۸۴۔
(3)سنن الدارمی، کتاب الرقاق ، باب فی فضل الصلاۃ علی النبی، الرقم:۲۸۳۰۔
(4)جامع الترمذی، أبواب الدعوات ، باب قول رسول اﷲsرغم أنف رجل، الرقم:۳۵۴۵۔
(5)مسند أحمد، مسند أبی ھریرۃ، الرقم:۸۷۷۰۔
(6)المستدرک للحاکم، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ الأحزاب، الرقم:۳۵۳۶۔
(7)مجمع الزوائد ، کتاب الأدعیۃ، باب الصلاۃ علی النبی، الرقم:۱۷۲۹۱۔
(8)شعب الإیمان للبیھقی، الخامس عشر ، من صلی علی عند قبری… الرقم:۱۵۴۴۔
(9)جامع الترمذی ، أبواب الوتر، فضل الصلاۃ علی النبی، الرقم:۴۸۶۔

تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

اے پیاری ماں!