سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ

نام: عثمان             کنیت:ابوعبداللہ               لقب:ذوالنورین
نسب: عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت: حضرت عثمان غنی رضي اللہ عنہ نبی علیہ السلام کے داماد تھے۔(۱)
احوال و خصوصیات:
v  حضرت ابوبکراورحضرت عمررضی اللہ عنہما  کے بعد مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ مقرر ہوئے۔(۱)
v  چوتھے نمبر پر مسلمان ہوئے۔(۱)
v  نبی علیہ السلام کی دو صاحبزادیوں سے یکے بعد دیگر ان کا نکاح ہوا۔(۱)
v  حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے:
o     ’’عثمان وہ شخص ہیں جن کو ملأِ اعلیٰ میں ذوالنورین کہہ کر پکارا جاتا ہے۔‘‘(۲)
v  ان کی حیا کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
o     ’’میں کیوں حیا نہ کروں اس شخص سے، جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔‘‘(۳)
v  عشرۂ مبشرہ میں سے تیسرے نمبر پر ہیں۔(۱)
v  اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
o     ’’میری امت کا سب سے زیادہ باحیا شخص عثمان ہے۔‘‘(۴)
v  اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
o     ’’ہر نبی کا ایک رفیق ہوتا ہے، میرا رفیق(جنت میں ) عثمان ہوگا۔‘‘(۵)
v  بیعت الرضوان کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی جگہ خود اپنا دستِ اقدس رکھا۔(۶)
v  بروزِ جمعہ مدینے میں ۳۵ھ میں آپ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا۔(۱)
حواشی:
(۱)أسد الغابۃ، باب العین، عثمان بن عفان، ۱/۷۴۹إلی ۷۵۳۔
(۲)جامع الأحادیث، مسند العشرۃ، مسند علی بن أبی طالب، الرقم:۳۳۴۷۵۔
(۳)صحیح مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ، باب من فضائل عثمان۔۔۔ الرقم:۲۴۰۱۔
(۴)مصنف ابن أبی شیبۃ، کتاب الفضائل، باب ما ذکر فی فضل عثمان۔۔۔الرقم:۳۲۰۲۸۔
(۵)جامع الترمذی، أبواب المناقب، باب فی مناقب عثمان۔۔۔ الرقم:۴۰۶۳۔
(۶)أیضاً، الرقم:۴۰۶۷۔

تبصرے

اہم نگارشات

ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر

اردو لغات/ڈکشنریان

ترجمۂ قرآن کریم سیکھنے کا نہایت آسان طریقہ

اے پیاری ماں!